Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بھی پاپولر ہے، وزیر مملکت داخلہ
    اہم خبریں اگست 7, 2025

    مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بھی پاپولر ہے، وزیر مملکت داخلہ

    Facebook Twitter Email
    People talk about being popular, but being popular does not mean innocence. Even the devil is popular, says Minister of State for Home Affairs.
    یہ کہنا کہ ’ ہم پاپولر ہیں، ہمیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا’ غلط ہے، شیطان بھی پاپولر ہے، مگر فرشتہ نہیں ہے، طلال چودھری
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہےکہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ،شیطان بھی پاپولر ہے مگر فرشتہ نہیں بن سکا اور  کسی کے مقبول ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا ۔

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو درد کیا ہے؟ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو یہاں لاکر  کس نے بٹھایا تھا ، آپ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟ جس صوبے میں 700 ارب این ایف سی سے لیا وہاں انہوں نے سی ٹی ڈی بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا ۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے مگر نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائیاں کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی درخواست ڈاک کے ذریعے بھیجی تھی، پانچ تاریخ کو احتجاج تھا، درخواست دو تاریخ کو ڈی سی آفس پہنچی، ڈی سی اور اس کا عملہ دو دن درخواست میں دیے گئے نمبروں پر رابطے کی کوشش کرتا رہا، مگر کسی نے جواب نہیں دیا ۔

    طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں صرف 100 سے بھی کم افراد نکلے، پنجاب میں صرف 954 افراد احتجاج میں نکلے، وہ بھی بکھرے بکھرے، کسی کو روکا نہیں گیا، کسی ممبر کو گرفتار نہیں رکھا گیا، یہ کہنا کہ اسمبلی کے ذریعے اڈیالہ جیل جا رہے تھے، بالکل بے بنیاد ہے، اگر اڈیالہ جانا تھا تو سیدھا جاتے، اسمبلی آنے کا کیا مقصد تھا؟

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ ’ ہم پاپولر ہیں، ہمیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا’ غلط ہے، شیطان بھی پاپولر ہے، مگر فرشتہ نہیں ہے، اگر آپ پاپولر ہیں تو آپ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، 9 مئی کے واقعات سب کو یاد ہیں، کس جماعت نے کیے؟ کس لیڈر نے کہا کہ اگر کسی نے میری حفاظت نہیں کی یا احتجاج میں حصہ نہیں لیا تو اسے پارٹی ٹکٹ نہیں دوں گا؟ یہی لوگ ٹکٹ لینے کے لیے جلاؤ گھیراؤ کرتے رہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبجلی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
    Next Article بڑھتی آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.