Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد
    • ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر سیریز جیت لی
    • پاکستان اور امریکہ کے درمیان کالعدم ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق
    • 10 مئی کے بعد ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا،وزیراعظم شہبازشریف
    • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ،2 اہلکار شہید ،18 زخمی، ذرائع
    • خیبر پختونخوا حکومت نے باجوڑ آپریشن کے متاثرین کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا
    • واه کينٹ: ریلوے ٹریک پر کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے، 2 جاں بحق ، ایک شدید زخمی
    • تحریک انصاف نے 14 اگست کے احتجاج کا امکان مسترد کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص
    شوبز

    میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص

    اگست 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اداکارہ ہانیہ عامر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ منفرد انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کی وجہ سے مداحوں میں خاصی مقبول ہیں، تاہم اس بار وہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

    حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بغیر ہیلمٹ سفر کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تیز رفتار موٹر سائیکل پر کھڑی ہو کر رقص اور کرتب کر رہی ہیں جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے بھی کسی حفاظتی تدبیر پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

    اس ویڈیو پر لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ، شنیرا اکرم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے "غیر ذمے دارانہ” قرار دیا۔ شنیرا اکرم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ برسوں سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے کام کر رہی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ہر شخص، خاص طور پر مشہور شخصیات، کو اپنے فالوورز پر مثبت اثر ڈالنا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ ویڈیو خطرناک اور غیر محتاط رویے کو فروغ دیتی ہے۔

    شنیرا اکرم نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہانیہ عامر سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں اور وہ خوش ہیں کہ ہانیہ کسی چوٹ سے محفوظ رہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ایسے مناظر شیئر کرنا ہزاروں نوجوانوں کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے۔

    تاہم، اس بیان پر اب تک ہانیہ عامر کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں شنیرا اکرم کے مؤقف کی تائید کی اور کہا کہ ہانیہ کو چاہیے تھا کہ وہ روڈ سیفٹی کی اہمیت اجاگر کرتیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ
    Next Article پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی
    Web Desk

    Related Posts

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    خیبر ٹی وی پشاور کا مارننگ شو "گل زما دخاورے” — نصف صدی پر محیط فنی خدمات کے حامل لیجنڈز کی واپسی

    اگست 11, 2025

    اریج فاطمہ کا کینسر سے مکمل صحتیاب ہونے کا اعلان

    اگست 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

    اگست 13, 2025

    ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر سیریز جیت لی

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور امریکہ کے درمیان کالعدم ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق

    اگست 12, 2025

    10 مئی کے بعد ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا،وزیراعظم شہبازشریف

    اگست 12, 2025

    باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ،2 اہلکار شہید ،18 زخمی، ذرائع

    اگست 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.