Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    • مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    • ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کارروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 210 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ، 210 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    اگست 15, 2025Updated:اگست 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Cloudbursts cause floods and landslides in various areas of Khyber Pakhtunkhwa, killing more than 75 people and injuring many others
    24 گھنٹے میں بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 60 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، پی ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں  تباہی پھیل گئی ہے، پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں 210 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کئی لاپتہ ہیں، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں ۔

    پشاور: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں 21، بونیر میں 91، شانگلہ میں 23، سوات میں 20،بٹگرام 15 اورمانسہرہ میں 23 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں كے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔

    رپورٹ کے مطابق 14 خواتین اور 12 بچے بھی سیلاب میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ۔

    پی ڈی ایم اےکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 68 گھروں کو نقصان پہنچا، 61 گھرجزوی اور 7 مکمل طور پر تباہ ہوئے، جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء ارسال کردی گئی ہیں ۔

    حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے ۔

    پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا تھا ۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متاثر اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو سیاحتی مقامات پر بند شاہراوں اور رابطہ سٹرکوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    تمام سیاحوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

    ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے بتایا کہ باجوڑ کے تحصیل سلارزئی میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 18 کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے میں 3 زخمی ہوئے ۔

    انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حادثے میں 4 مکان تباہ ہوگئے تاہم امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

    ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مالم جبہ روڈ کا 400 میٹر حصہ گل میرہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیاح اگلے اعلان تک مالم جبہ روڈ پر سفر سے گریز کریں ۔

    مینگورہ خوڑ میں طغیانی جبکہ سیلابی پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا، دریائے سوات کے بہاو میں بھی اضافہ ہوگا ۔

    آزاد کشمیر میں بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

    حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں، موسلادھار بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں بھی مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

     ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنےسے 150 اموات ہوئیں ۔

    ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 128مرد، 9خواتین اور 13 بچے شامل ہیں، شدید بارشوں سے گلگت میں 5 ، آزاد کشمیر میں 9 افراد جاں بحق ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر مومند میں گرکر تباہ،5 افراد شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025

    مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

    نومبر 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025

    مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

    نومبر 19, 2025

    وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت

    نومبر 19, 2025

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.