خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے ۔
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے لاپتہ ہوا اور ضلع مہمند پہنچ کر اس کا رابطہ منقطع ہوا ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جارہا تھا کہ ضلع مہمند میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا کہ چینگی بانڈہ میں گرنے کے بعد تباہ ہو گیا ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈپاور نے کہا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔