ضلع باجوڑ میں پاک فوج کو بڑی کامیابی مل گئی ، علاقہ ترخو کو دہشتگردوں سے کلیئر کرکے آپریشن مکمل کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے ترخو کے متاثرین کو اپنے علاقوں میں واپس آنے کی اجازت دے دی ۔
باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) باجوڑ صادق علی کے مطابق علاقہ ترخو میں پاک فوج کو اہم کامیابی ملی ہے، علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرکے آپریشن مکمل کرلیا گیا اور جو متاثرین نقل مکانی کر چکے ہیں ان کو واپس اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) باجوڑ صادق علی کا کہنا ہے کہ علاقہ ترخو سے 7 ہزار 984 افراد رضاکارانہ طور دوسرے علاقوں کی جانب نقل مکانی کر گئے تھے ۔
اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ ترخو کے متاثرہ خاندان آج واپس اپنے علاقے میں جائیں گے،انہوں نے کہا کہ متاثرین کو واپسی پر امدادی رقوم اور ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے ۔
باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن سربکف 12 اگست کو دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا، جبکہ صوبائی حکومت نے شورش زدہ تحصیل کے متعدد علاقوں میں 3 ماہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا، جسے مقامی آبادی کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔