Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ماضی کی درخشاں فنکارہ صفیہ رانی — فن کی دنیا کا بھولا ہوا نام
    • جہانگیر جانی کا مداح ھوں ایسا فنکار دوبارہ نہیں پیدا ھوگا۔۔
    • بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید
    • سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل
    • کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی
    • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • بلوچستان میں دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید
    • قلبیہ ۔۔۔قلب سے روح تک کا سفر۔۔۔۔ حسنین نازشؔ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صوابی میں سیلاب متاثرین کیلئے خودمختار ساوی کی بروقت امداد
    اہم خبریں

    صوابی میں سیلاب متاثرین کیلئے خودمختار ساوی کی بروقت امداد

    اگست 28, 2025Updated:اگست 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ سے) خودمختار ساوی کی فلاحی ٹیم جمعرات کی صبح امدادی سامان کے ساتھ صوابی پہنچ گئی۔ اس سے پہلے بونیر اور سوات میں متاثرین کو امدادی اشیاء پہنچائی گئی تھیں۔ صوابی پہنچنے والے امدادی ٹرک کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں متاثرین، مقامی عمائدین، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کا عملہ، پولیس اور مختلف سماجی شخصیات موجود تھیں۔ موقع پر امدادی اشیاء مستحقین میں شفاف طریقے سے تقسیم کی گئیں۔

    خودمختار ساوی کی ٹیم میں خیبر ٹیلی ویژن پشاور کے اسٹیشن منیجر کامران جان، جی ایم پی آر او جمشید علی خان، آفتاب، وقار، ذیشان، انجینئر عماد اقبال زرین، رشید افاق، سلمان شیخ، فضل امین اور دیگر اسٹاف شامل تھے۔ امدادی سامان میں متاثرین کے لئے چٹائیاں، آشیانے، خوردنی گھی، چاول، دالیں، چائے، چینی، صابن، پانی کی بالٹیاں، گلاس، بجلی کا ضروری سامان اور دیگر اشیائے ضرورت شامل تھیں۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر، ریسکیو انچارج، علاقہ عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے خودمختار ساوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بونیر، سوات اور اب صوابی میں متاثرہ عوام کی بروقت امداد حقیقی خدمتِ انسانیت اور حقوق العباد کی روشن مثال ہے۔ یہ وہ کام ہے جو عوامی نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری بنتی تھی لیکن خودمختار ساوی نے اس میں سبقت حاصل کی ہے۔

    علاقہ عمائدین نے کہا کہ ہم خودمختار ساوی کی بروقت امداد پر دل سے شکرگزار ہیں۔ پشاور نیوز ڈیسک کے مطابق صوابی کے عمائدین محمد جان، قیصر خان، سابق ناظم سریر جدون، فیصل سواتی، مظفر اقبال، حاجی پرویز، ملک صمد، نثار خان، اویس شاہ، ادریس خان، نواب زادہ شہریار اور خانزادہ رئیس نے خودمختار ساوی کی خدمات کو اصل خدمتِ خلق قرار دیا۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت متاثرین کو خوردنی اشیاء، ادویات، صاف پانی اور خیموں کی اشد ضرورت ہے۔ خودمختار ساوی نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ادارہ آج کے دور میں غریب اور لاچار افراد کے لئے بیت المال کی حیثیت رکھتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleموسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں، نئے ڈیمز فوری بنانا ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان خونریز تصادم
    Web Desk

    Related Posts

    بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید

    جنوری 31, 2026

    سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل

    جنوری 31, 2026

    کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی

    جنوری 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ماضی کی درخشاں فنکارہ صفیہ رانی — فن کی دنیا کا بھولا ہوا نام

    جنوری 31, 2026

    جہانگیر جانی کا مداح ھوں ایسا فنکار دوبارہ نہیں پیدا ھوگا۔۔

    جنوری 31, 2026

    بنوں میں فائرنگ، سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی سمیت 3 افراد شہید

    جنوری 31, 2026

    سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ کیلئے تمام ٹرین آپریشن معطل

    جنوری 31, 2026

    کرک میں پولیس وین پر دہشتگرد حملہ، 2 قیدی جاں بحق، اہلکار زخمی

    جنوری 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.