Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
    • کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی
    • بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید
    • کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
    • ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر
    • پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
    • خیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان کے مشرقی صوبوں میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 800 سے متجاوز
    افغانستان

    افغانستان کے مشرقی صوبوں میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 800 سے متجاوز

    ستمبر 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Earthquake wreaks havoc in Afghanistan, killing more than 620 people, injuring more than 1,500
    زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبےکےشہر جلال آباد سے27 کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (مبارک علی) افغانستان کے مشرقی صوبوں کنڑ، ننگرہار، لغمان، نورستان اور پنجشیر میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پہنچائے ہیں۔ کنڑ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، جہاں 800 افراد جاں بحق اور 2500 زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں نورگل (مزار درہ)، چوکی، وٹ پور، مانوگی، چپہ درہ اور دیگر شامل ہیں، جہاں متعدد مکانات اور عمارات منہدم ہو گئیں۔ ننگرہار کے درہ نور ضلع میں 12 ہلاکتیں اور 255 افراد زخمی ہوئے۔ لغمان کے علینگار ضلع میں 58 افراد زخمی ہوئے، جبکہ نورستان کے نورگرام ضلع میں 4 زخمی اور کئی گھر تباہ ہوئے۔ پنجشیر کے آبشار ضلع میں 5 گھروں کو نقصان پہنچا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    طالبان حکومت نے فوری امدادی کارروائیوں کے لیے وزیراعظم کے دفتر کی ہدایت پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی وزیر برائے دیہی ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ کر رہے ہیں۔ کمیٹی میں شہری ترقی کے وزیر مولوی نجیب اللہ حیات، سرخ ہلال کے صدر شیخ شہاب الدین دلاور، وزیر صحت مولوی نور جلال جلال، وزیراعظم کے دفتر کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر ملا عبدالواسع خادم، نائب وزیر مہاجرین عبدالرحیم راشد، پی ڈی ایم اے کے سربراہ ملا نور الدین ترابی اور نائب وزیر اطلاعات و ثقافت مولوی عتیق اللہ عزیزی شامل ہیں۔

    امدادی سرگرمیوں کے لیے وزیراعظم نے 100 ملین افغانی کی فوری امداد جاری کی ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہی ہیں، لیکن پہاڑی علاقوں اور ناقص بنیادی ڈھانچے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں سے بھی فوری امداد کی اپیل کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہندوکش خطے کی زلزلہ خیزی اور کمزور تعمیراتی ڈھانچوں نے تباہی کو مزید بڑھایا۔ متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی شہریت: غیر ملکی شریک حیات کے لیے قانونی تقاضے، تحریر: مبارک علی
    Next Article پاکستانی قیادت کا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
    Web Desk

    Related Posts

    تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

    ستمبر 2, 2025

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی

    ستمبر 2, 2025

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

    ستمبر 2, 2025

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی

    ستمبر 2, 2025

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025

    کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی

    ستمبر 2, 2025

    ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر

    ستمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.