Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟
    • 18 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں گرینڈ فیملی خیبر شو کی ریکارڈنگ کا اعلان
    • ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان
    • چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا
    • پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان
    • ایران اور امریکہ کے درمیان مزید مذاکرات کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
    • فنکاروں کو وزیراعظم صحت کارڈ دیکر بیوقوف بنایا گیا ۔۔ نجیب اللہ انجم
    • امریکہ ایران کشیدگی میں کمی: پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
    پشاور سٹی

    پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ

    ستمبر 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ) پشاور میں چار دہائیوں سے آباد افغان مہاجرین نے وطن واپسی کے حوالے سے اپنے خدشات اور مشکلات کا اظہار خیبر نیوز کے پروگرام کراس ٹاک میں کیا۔ یہ خصوصی شو بورڈ بازار میں ریکارڈ کیا گیا جہاں سینکڑوں افغان تاجر، دکاندار اور ریڑھی بان اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔

    میزبان محمد وسیم سے گفتگو میں افغان مہاجرین نے کہا کہ اگرچہ افغانستان ہمارا وطن ہے لیکن وہاں نہ تو ہمارے گھر ہیں اور نہ ہی کاروبار، ساتھ ہی علاج معالجے اور دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ وہ کپڑوں کی دکان چلاتا ہے اور لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کرچکا ہے، اب اگر واپسی ہوتی ہے تو اس سرمایہ کا کیا ہوگا؟ اس نے مزید کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ تو اپنا ملک دیکھ بھی نہیں سکے۔

    دیگر افغان تاجروں اور مزدوروں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چالیس سال سے پشاور میں رہائش پذیر ہیں اور یہاں کے پشتون بھائیوں نے ہمیشہ عزت اور محبت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہماری خوشیوں اور غمیوں میں شریک رہے ہیں، بلکہ بہت سے خاندانوں میں ازدواجی رشتے بھی قائم ہوچکے ہیں۔

    مہاجرین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ اگرچہ اپنی سرزمین ہر کسی کو پیاری ہوتی ہے لیکن واپسی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے تاکہ ہم اپنے تعلیمی، کاروباری، سماجی اور نجی معاملات کو مناسب طریقے سے حل کرسکیں۔ ان کے مطابق پشاور میں ان کا جینا مرنا بھائیوں جیسا ہے اور اسی بھائی چارے نے انہیں یہاں مضبوطی سے جوڑ رکھا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز
    Next Article ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان کی مثالی اور کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ھے۔۔ سید ظاھر علی شاہ

    اپریل 9, 2026

    پشاور میں بارشوں اور زلزلے سے پرتھوی راج کپور اور دلیپ کمار کے آبائی مکانات منہدم

    اپریل 7, 2026

    پشاور میں پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے خلاف 4 اپریل کو احتجاجی ریلی کا اعلان

    اپریل 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد یا جنیوا؟ ایران ۔ امریکہ کے مابین آئندہ مذاکرات کہاں ہوں گے؟

    اپریل 14, 2026

    18 اپریل کو نشتر ہال پشاور میں گرینڈ فیملی خیبر شو کی ریکارڈنگ کا اعلان

    اپریل 14, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026

    چین کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شدید ردعمل، امریکی اقدام کو خطرناک قرار دے دیا

    اپریل 14, 2026

    پی ٹی سی ایل کا سب میرین کیبل کی مرمت کا اعلان، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

    اپریل 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.