Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت
    • سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت
    • 13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا
    • مینہ شمس کا عوامی مقبولیت کا حامل روڈ شو ( راشہ پیخاور تہ ) دیکھئے صرف اور صرف کےٹو ٹیلیویژن پر۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے سیاسی داخلی اور عوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا حقیقی ترجمان ( CROSS TALK )
    • خدا کا شکر ھے میں نے شادی نہیں کی ورنہ آج پشیمان ھوتا۔  اداکار فیصل 
    • حکومت کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
    • فخر زمان کا متنازع آؤٹ،پاکستان نے آئی سی سی کو شکایت کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب میں مزید سیکڑوں دیہات زیر آب،46 افراد جاں بحق ، 38لاکھ متاثر، 13 لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ
    پنجاب

    پنجاب میں مزید سیکڑوں دیہات زیر آب،46 افراد جاں بحق ، 38لاکھ متاثر، 13 لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ

    ستمبر 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Hundreds of more villages submerged in Punjab, 46 people killed, 3.8 million affected, crops destroyed on 1.3 million acres
    متاثر 14 لاکھ سے زائد لوگوں اور 10 لاکھ جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    راوی، ستلج اور چناب میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے پنجاب کے کئی شہروں میں ہولناک تباہی مچا دی ہے، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث پنجاب میں سیلاب صورتحال سنگین ہوگئی، اب تک 46 افراد جاں بحق اور 38 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوگئے، مزید سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے، لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں، گجرات میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ نے زندگی مفلوج بنا دی ۔

    راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب کے باعث پنجاب کے 4000 کے قریب دیہات اور 38 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ۔

    بھارتی ہائی کمیشن نے انڈس واٹر کمیشن کو ایک اور مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے جس سے پاکستان کی حدود میں بھی مزید پانی کے ریلے آئیں گے ۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن پنجاب کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، ہیڈ سدھنائی اور گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ برج پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

    ہیڈ مرالہ، راوی سائفن، شاہدرہ، بلوکی اور ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تریموں، جسڑ، اسلام اور میلسی سائفن پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔

    گڈو، سکھر، کوٹری، اور پنجند پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب سے ملحقہ نالہ ایک میں بہت اونچے اور نالہ پلکو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

    دوسری جانب جب خانیوال کے قریب دریائے راوی اور چناب کے پانیوں کا سنگم ملتان اور مظفرگڑھ کے اضلاع کے لیے خطرہ بننے لگا، یہ دوہرا خطرہ پچھلے ہفتے کنٹرولڈ شگاف ڈالنے کے باوجود برقرار رہا ۔

    ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پر پانی کی سطح 412 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو خطرناک حد سے صرف 5 فٹ کم ہے، حکام نے اگلے 12 گھنٹے انتہائی نازک قرار دیے ہیں، کیونکہ خانیوال کے قریب راوی اور چناب کے سنگم کے بعد کٹائی کے مقامات پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق دریاؤں میں سلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 38 لاکھ 75 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں تاہم سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

    دوسری طرف پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہوگئیں، فیصل آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا، 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان ہوا، گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار اور گجرات ڈویژن میں 2 لاکھ 38 ہزار ایکڑ فصلیں برباد ہوئیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شهبازشريف کی چینی ہم منصب سےملاقات، چین کے عالمی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ
    Next Article چین کے سرمایہ کاروں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت

    ستمبر 23, 2025

    سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت

    ستمبر 23, 2025

    13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

    ستمبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات اور فلسطین پر اہم بات چیت

    ستمبر 23, 2025

    سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال،صدر و وزیراعظم کی تعزیت

    ستمبر 23, 2025

    13 سالہ افغان لڑکا لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

    ستمبر 23, 2025

    مینہ شمس کا عوامی مقبولیت کا حامل روڈ شو ( راشہ پیخاور تہ ) دیکھئے صرف اور صرف کےٹو ٹیلیویژن پر۔۔

    ستمبر 23, 2025

    خیبر پختونخواہ کے سیاسی داخلی اور عوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا حقیقی ترجمان ( CROSS TALK )

    ستمبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.