Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے
    قومی خبریں جولائی 22, 2026

    جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے

    Facebook Twitter Email
    Jamaat-e-Islami Pakistan Secretary General Ameer-ul-Azeem has passed away.
    جماعت اسلامی ایک مدبر، باوقار، بااصول اور انتہائی مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
    Share
    Facebook Twitter Email

    جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل، ممتاز دینی، سیاسی اور تحریکی رہنما امیرالعظیم انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، تاہم انہوں نے غیر معمولی استقامت، صبر اور عزم کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کیا اور آخری لمحات تک جماعت اسلامی کی تنظیمی و تحریکی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیتے رہے ۔

    لاہور: امیرالعظیم جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے اہم ترین ستونوں میں شمار ہوتے تھے، وہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیمی امور، سیاسی حکمت عملی، کارکنان کی تربیت اور جماعت کے ملک گیر نظم کو مؤثر انداز میں چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ۔

    امیرالعظیم اپنی سادگی، اصول پسندی، فکری پختگی، تنظیمی صلاحیت اور کارکنان سے قریبی تعلق کے باعث جماعت کے ہر حلقے میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔

    مرحوم امیرالعظیم کی تحریکی زندگی کا آغاز طالب علمی کے دور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستگی سے ہوا، وہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم رہے، بعد ازاں ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوئے، طلبہ سیاست میں بھی انہوں نے نمایاں کردار ادا کیا اور پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے ۔

    جمعیت سے فراغت کے بعد انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان میں مختلف اہم تنظیمی ذمہ داریاں انجام دیں، جن میں امیر جماعت اسلامی لاہور، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان اور دو مرتبہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داریاں شامل ہیں ۔

    مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین، اسلامی نظام کے قیام، جمہوری جدوجہد اور پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وقف کیے رکھی، انہوں نے مختلف ادوار میں سیاسی اور عوامی سطح پر جماعت کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا، ان کی تقاریر، تحریریں اور فکری رہنمائی کارکنان کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں ۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مدبر، باوقار، بااصول اور انتہائی مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی، تحریک اسلامی اور پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی ۔

    انہوں نے کہا کہ امیرالعظیم نے شدید علالت کے باوجود جس صبر، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ کارکنان کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ بیماری نے ان کے حوصلے کو کبھی متزلزل نہیں کیا، ان کی وفاداری، اخلاص، دیانت، تنظیمی بصیرت اور تحریک سے غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا
    Next Article حکومت اُردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کچھی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    خیبر پختونخوا حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.