Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی ختم، نئی ہدایات جاری
    • وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بھی بھارت کو پیغام دے دیا
    اہم خبریں

    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بھی بھارت کو پیغام دے دیا

    ستمبر 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Air Vice Marshal Shahriar Khan also gave a message to India
    دشمن یاد رکھے اگلی بار اسکور 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کر دی، دشمن یاد رکھے اگلی بار سکور 6 صفر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے 60 صفر ہوگا ۔

    کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ 6 ستمبر اس دن کی یاد دلاتا ہے، جب مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے، ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں، دشمن یاد رکھے اگلی بار اسکور 60 صفر ہوگا ۔

    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ ہم دفاع وطن کے لیے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ایک رسم نہیں بلکہ ایک اعلان ہے، اعلان اس بات کا ہے کہ پاکستان کے تمام شہری، محافظین ہر دم چوکس اور تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نے ہمیں اتحاد، ایمان اور قربانی کا درس دیا ہے، جب قائداعظم کے مزار پر پہرہ دیتے ہیں تو یہ عہد دہراتے ہیں کہ ہم انکے نظریات کے امین ہیں، دشمن سرحد پار سے آئے یا اندرونی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کرے ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں۔

    ایئروائس مارشل کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، بالخصوص پاک فضائیہ ہر میدان میں پاکستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اتری ہے، پاکستان کے ہر آپریشن میں پاک فضائیہ نے قوم کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم لےجانے کی اجازت نہیں دے رہی، فلور ملز ایسوسی ایشن
    Next Article وزیراعلیٰ سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے 12 اراکین کی پارٹی رکنیت ختم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

    مئی 2, 2026

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش

    مئی 2, 2026

    فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.