پشاور (حسن علی شاہ) خیبر نیوز پشاور سے نشر ہونے والے معروف ٹاک شو کراس ٹاک میں اس بار صوبائی اور عوامی مسائل پر مفصل گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں سیکرٹری اطلاعات رحمت سلام خٹک، چیئرمین ہلال احمر فرزند علی اور صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ بارک وال نے بطور مہمان شرکت کی۔
میزبان محمد وسیم نے شرکاء سے پنجاب سے آنے والے آٹے پر پابندی، صوبے میں گندم کے بحران اور سیلاب زدگان کی امداد جیسے اہم موضوعات پر سوالات کیے۔ اس دوران وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ بارک وال سے ستمبر میں بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ رہائی اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈا پور کے جلسے کے اعلان پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
کراس ٹاک کو سیاسی و عوامی حلقوں میں باقاعدگی سے دیکھا جاتا ہے۔ اس پروگرام کی انفرادیت یہ ہے کہ ہر سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو مدعو کیا جاتا ہے اور ہر مہمان کو اپنی رائے کے بھرپور اظہار کا موقع دیا جاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر، شو کی خاص بات غیر جانبداری کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنا ہے، جو اسے عوامی سطح پر قابل اعتماد اور مقبول بناتا ہے۔