Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
    • وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    • ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    • قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    • خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
    اہم خبریں

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The 77th death anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah is being celebrated today
    ائداعظم نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کیا بلکہ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی، صدر اور وزیراعظم کے پیغامات
    Share
    Facebook Twitter Email

    ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے الگ ریاست قائم کرنے والی تاریخ ساز شخصیت قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ۔

    آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم محمد علی جناح کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، بانی پاکستان کے مزار پر آج معروف شخصیات سمیت شہریوں کا حاضری دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ  پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جا رہی ہیں ۔

    آج صبح سویرے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مراز قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

    اس موقع مراد علی شاہ کا کہنا تھا قائداعظم کے اصولوں پر عمل کر کے ہی ملک کو ترقی و استحکام دیا جا سکتا ہے، قائداعظم کے خواب کی تعبیر نوجوانوں کی محنت اور عزم میں ہے ۔

    بابائے قوم کی برسی کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں  پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ قائد کے انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت کے وژن سے رہنمائی حاصل کریں ۔

    صدر نے کہا کہ قائداعظم نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن قائم کیا بلکہ انہیں وقار، شناخت اور خودداری بھی دی ۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 77ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی بے مثال قیادت اور پاکستان کے قیام کے لیے ان کی بے لوث جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو بے پناہ مشکلات کے باوجود ایک آزاد وطن حاصل ہوا ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی، معاشی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، اور ان کی یہی جدوجہد پاکستان کے قیام کی صورت میں کامیاب ہوئی جو دنیا کی پہلی نظریاتی اسلامی ریاست ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ستمبر 11, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ستمبر 11, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025

    ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.