پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی شکایت کر بھی کر دی، پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کو چ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے دوران میچ اور اختتام پر رویے کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے ۔
دبئی: ایشیا کپ کے چھٹے میچ کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے ۔
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم چلی جو مایوس کن ہے، بھارتی ٹیم کے اس رویے پر ہم نےکپتان سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا ۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی کے میچ ریفری کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی شکایت کر بھی کر دی، جس میں بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے رویے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔
پاک-بھارت میچ کے اختتام پر جب بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو 47 رنز پر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور 10 رنز پر کھیلنے والے شیوم دھوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئےتھے ۔
سوریا کمار یادیو نے میدان سے باہر پہنچتے ہی باقی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ میں بُلا لیا، اس دوران پاکستان ٹیم میدان کے اندر ہی موجود رہی ۔