پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دوسرا اور جوابی خط لکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اپنا اصولی مطالبہ پھر دہرادیا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج طے شدہ میچ کے انعقاد پر شک و شبہات برقرار ہیں ۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو دوسرا اور جوابی خط لکھ دیا جس میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا اصولی مطالبہ دہرایا گیا ہے ۔
پی سی بی نے خط میں موقف اپنایا ہے کہ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو تبدیل کرے، ذرائع کے مطابق اینڈی پائیکرافٹ نے اسپرٹ آف کرکٹ کو پامال کیا، پائیکرافٹ نے دانستہ طور پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چاہتا ہے کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے، پی سی بی نے ایک روز قبل بھی آئی سی سی کے نام خط تحریر کیا تھا ۔
دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ہونے والے میچ پر شکوک شبہات کے سائے منڈلا رہے ہیں، تاحال فیصلہ ہونا باقی ہے کہ پاکستان یو اے ای کیخلاف میچ کھیلی گی یا نہیں ۔
ترجمان پی سی بی نے گزشتہ روز میچ ریفری کے تنازع پر کہا تھا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، حتمی اعلان پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا ۔