Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 30, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
    • پشاور میں متنی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید
    • پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت
    • ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
    • بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
    • فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں 2 اہلکار شہید
    بلوچستان ستمبر 17, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں 2 اہلکار شہید

    Facebook Twitter Email
    Security forces operation in Khuzdar, 5 Indian-sponsored terrorists killed, 2 personnel martyred in attacks
    مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 اہلکار شہید جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے ۔

    خضدار: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کیے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے ۔

    ترجمان کے مطابق پاک فوج نے ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

    علاوہ ازیں، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں پولیس اور لیویز کا ایک، ایک اہلکار شہید ہوگیا ۔

    ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونی کیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے ،حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، واقعے کے بعد سول ہسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو دوسرا خط، میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ برقرار، آج فیصلہ متوقع
    Next Article بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026

    پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

    اگست 30, 2026

    پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت

    اگست 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026

    پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

    اگست 30, 2026

    پشاور میں متنی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا،سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید

    اگست 29, 2026

    پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت

    اگست 29, 2026

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.