سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی فضائیہ کی جانب سے شاندار انداز میں استقبال کیا گیا، سعودی ائیر فورس کے F-15 لڑاکا طیاروں نے ان کے جہاز کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا اور تاریخی خیر مقدم کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے، جیسے ہی ان کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا، سعودی ائیر فورس کے F-15 لڑاکا طیاروں نے ان کے جہاز کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا اور پرتپاک خیر مقدم کیا ۔
وزیر اعظم نے اس خصوصی استقبال کے جواب میں سعودی لڑاکا طیاروں کو سلام پیش کیا اور طیارے کے کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کیا ۔
اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ سعودی فضائیہ کے طیاروں نے وزیر اعظم کے جہاز کو سعودی حدود میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لے لیا۔ انہوں نے اسے سعودی حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کی علامت قرار دیا ۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی اپنی حفاظت میں لیا ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی طرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ، عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے ۔