وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر فیصل کریم کنڈی کو موصول ہوگیا، تاہم گورنر نے استعفے کی فوری منظوری سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کو جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پوری کرے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔
پشاور: ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر ڈھائی بجے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیاہے ۔
ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تمام معاملے کو شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے گا ۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے پر پیر کو گورنر ہاوس کھلنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے، استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکاہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے ۔