لاہور ٹیسٹ میں نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 269 رنز پر آل آؤٹ کردیا، پاکستان کو پہلی اننگز میں 109رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی ۔
لاہور میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی اننگز میں 269 رنز بناکر آوٹ ہو گئی،جس کے بعد پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔
پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے کھیل کے تیسرے روز 216 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا ۔
ٹونی ڈی زورزی (104) کی سنچری کے باجود جنوبی افریقی ٹیم گزشتہ روز کے سکور میں بڑا اضافہ کرنے میں ناکام رہی اور 269 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، رائن ریکلٹن 71 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ پر 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، امام الحق اور سلمان آغا 93، 93 جبکہ کپتان شان مسعود 76 اور محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے تھے ۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔