Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    • شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔
    • تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
    •  کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔
    • معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔
    • مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
    • وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس
    • پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف سے قطر کے وزیر تجارت کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف سے قطر کے وزیر تجارت کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Qatari Trade Minister meets Prime Minister Shehbaz Sharif, agrees to increase investment
    وزیراعظم کا توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ افہام و تفہیم کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی روابط بحال رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں کاروبار سے کاروبار کے روابط اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے مزید سہولتیں شامل ہیں ۔

    اسلام آباد: قطری وزیر شیخ فیصل بن ثانی پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، انہوں نے پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا ۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

    انہوں نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور قطری سرمایہ کاروں کو حکومت کے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل فریم ورک کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی ۔

    اس موقع پر قطر کے وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے قطری قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے قطر کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    قطر کے وزیر تجارت نے کہا کہ جے ایم سی کے چھٹے اجلاس نے موجودہ تعاون کا جائزہ لینے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی نشاندہی کرنے میں ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ۔

    وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی مسائل پر قطر کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی جانب سے تعریف کا اظہار کیا اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ۔

    اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ افہام و تفہیم کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی روابط بحال رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں کاروبار سے کاروبار کے روابط اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے مزید سہولتیں شامل ہیں ۔

    یاد رہے کہ چھٹے پاکستان-قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کا بنیادی ایجنڈا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا، انفراسٹرکچر، توانائی، صحت، تعلیم اور ثقافتی تبادلے جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا تھا ۔

    پاکستان- قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ملک ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں، پروٹوکول عوامی ٹرانسپورٹ سسٹمز، جن میں ریل، بسیں، اور میٹرو شامل ہیں، تعاون بڑھانے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں اور سبز ٹیکنالوجیز جیسے برقی گاڑیاں، خود مختار گاڑیاں، اور ہائیڈروجن فیول کو اپنانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

    اعلامیے میں پاکستان نے خاص طور پر خاریان-راولپنڈی موٹروے (ایم۔13) اور کراچی-حیدرآباد موٹروے کے سڑک ترقیاتی منصوبوں میں سرکاری ونجی شراکت یا براہ راست مالی امداد کے ذریعے قطری سرمایہ کاری کے اہم مواقع کو اجاگر کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
    Next Article لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، 5 شدید زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    مادری زبان میں تعلیم کیلئے اے این پی کا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

    جنوری 9, 2026

    وزیراعظم کی زیر صدارت دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس

    جنوری 9, 2026

    پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب

    جنوری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان

    جنوری 9, 2026

    شوبز میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منفرد مقام حاصل کیا خودداری کو ھمیشہ ترجیح دی۔۔۔۔ شازمہ حلیم۔۔

    جنوری 9, 2026

    تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔

    جنوری 9, 2026

     کسی بھی غیر مہذب اور بیہودہ سی ڈی ڈراموں میں کام نہ کرنیکا عہد کررکھا ھے شینوماما۔

    جنوری 9, 2026

    معروف چترالی فنکار اقبال الدین دارفانی سے کوچ کرگئے۔۔۔

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.