Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اگر پاکستان نے دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کی نشاندہی کی تو ہم کارروائی ضرور کرینگے، ذبیح اللہ مجاہد
    • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
    • پاک افغان طورخم سرحد کو غیر قانونی افغانوں کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا
    • پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دیدی
    • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
    • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور وفاق کے بھرپور تعاون کی پیش کش کی، وزیراعظم شہبازشریف
    • خیبر نیٹ ورک اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اگر پاکستان نے دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کی نشاندہی کی تو ہم کارروائی ضرور کرینگے، ذبیح اللہ مجاہد
    افغانستان

    اگر پاکستان نے دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کی نشاندہی کی تو ہم کارروائی ضرور کرینگے، ذبیح اللہ مجاہد

    نومبر 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    If Pakistan identifies the presence of terrorists in Afghanistan, we will definitely take action, Zabihullah Mujahid
    شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، خیبر نیوز کے پروگرام مکالمہ میں خصوصی گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغان طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے امیر شیخ ہِبت اللہ اخوندزادہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، اگر پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی نشاندہی کی تو ہم کارروائی کریں گے، ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق سرحدیں بند کرنے کا کوئی جواز نہیں، دونوں ممالک کو اپنے اپنے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، ہمیں موجودہ پاکستانی حکومت کے اقدامات سے اختلاف ہے، ہم کسی بھی حالت میں پاکستان کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے ۔

    اسلام آباد: خیبر نیوز کے پروگرام "مکالمہ” میں میزبان رشید صافی اور سیف اللہ خان  کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران افغان طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ شیخ ہِبت اللہ اخوندزادہ نے افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کے حوالے سے واضح احکامات دیے ہیں، شیخ صاحب کا باقاعدہ حکم ہے کہ کسی گروہ کو ہتھیار اٹھانے کا اختیار نہیں ۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر پاکستان معلومات فراہم کرتا ہے اور افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی نشاندہی کرتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اپنے مسائل پر توجہ دیں، تجارت کو جنگ سے نہ جوڑا جائے، سرحدیں بند کرنا مناسب نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کے اثرات پاکستان پر بالکل نہیں پڑیں گے، اور ہم نہیں چاہتے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات خراب ہوں ۔

    مجاہد نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے، اور پاکستان کو اس معاملے پر بالکل بھی تشويش نہیں ہوني چاہیے ۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہم بھائیوں کی طرح رہنا پسند کریں گے، سرحدیں بند کرنا مناسب نہیں ۔

    افغان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین آج بھی افغانستان میں ہیں، اور ہم کسی بھی حالت میں پاکستان کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے اپنے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اور یہ کہ ہم نے ہمیشہ پہل نہیں کی بلکہ ہمیشہ ردعمل دیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    نومبر 1, 2025

    سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور وفاق کے بھرپور تعاون کی پیش کش کی، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 31, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 31, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اگر پاکستان نے دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کی نشاندہی کی تو ہم کارروائی ضرور کرینگے، ذبیح اللہ مجاہد

    نومبر 1, 2025

    حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    نومبر 1, 2025

    پاک افغان طورخم سرحد کو غیر قانونی افغانوں کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا

    نومبر 1, 2025

    پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دیدی

    اکتوبر 31, 2025

    خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

    اکتوبر 31, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.