Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل
    • شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ
    • بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق
    • کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
    • پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
    • بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
    • پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید اور برق رفتار ہوگا، چيف آف ڈیفنس فورسز
    اہم خبریں دسمبر 8, 2025

    بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید اور برق رفتار ہوگا، چيف آف ڈیفنس فورسز

    Facebook Twitter Email
    next time the response will be more severe and swift, says Chief of Defence Forces
    طالبان رجیم کے پاس دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، جی ایچ کیو میں افسران سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت اور افغانستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا، طالبان رجیم کے پاس دہشتگردوں یا پاکستان میں  سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔

    راولپنڈی: جی ایچ کیو میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز وفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز وفیلڈ مارشل نے کہا کہ بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر  نے کہا طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں  سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔

    فیلڈ مارشل نے کہا میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
    Next Article جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل

    اگست 12, 2026

    شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

    اگست 12, 2026

    بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق

    اگست 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل

    اگست 12, 2026

    شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

    اگست 12, 2026

    بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق

    اگست 12, 2026

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.