پشاور( شوبزڈیسک) رواں سہ ماہی بھی خیبر ٹیلیویژن اور کےٹو چینل پہ ایک منفرد معاشرتی اور توجہ طلب غیر شرعی مسلے ( سود) پر مبنی ڈرامہ سیریل بلترتیب پشتو اور اردو دونوں زبانوں میں نشر کیا جارھا ھے جسکے پروڈیوسر رائٹر اداکار آور ھدائتکار اظہار بوبی ہیں یاد رھے کہ قبل ازیں خیبر اور پی ٹی وی پہ بھی انکے معیاری اور نصیحت اموز ڈرامہ ناظرین دیکھ چکے ہیں زنجیرونہ سے پہلے خیبر پہ اظہار بوبی کا سیریل نیمگڑے روح بھی اپنے حساس موضع کی بدولت مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکا ھے زنخیرونہ کی کہانی ایک ایسے سود خور جاگیردارکے گرد گھومتی ھے جو اپنے گاوں کے مجبور لوگوں زمینیں مکانات اور انکی فصلیب بھی گروی رکھکر انکو سود پہ قرضہ فراھم کرتا ھے اور یہاں تک کہ انکی خواتین پہ بھی بری نظر رکھتا ھے سود کی وصولی کی خاطر انسانیت کی قدروں کو بھی پامال کرنا شروع کردیتا ھے زنجیرونہ کی کہانی ھمارے معاشرے کی سچی کہانی ھے جس میں لکھاری نے جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ھوئے سود خوروں کو بے نقاب کیا ھے۔۔۔
زنحیرونہ ۔۔۔ کو کےٹو اور خیبر ٹیلی ویژن پہ جو ریکارڈ توڑ مقبولیت ملی وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ھے اظہار بوبی۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

