پشاور( شوبزڈیسک) خداداد فنی صلاحیتوں کے حامل افراد کبھی سستی شہرت اور سفارش کا سہارا نہیں لیتے اور نہ ھی کسی کی جی حضوری کرتے ہیں آج میں جس مقام پہ ھوں یہ سب میری اصول پرستی اور محنت کا ثبوت ھے زمانہ طالبعلمی ھی سے اینکرنگ اور مطالعہ کا شوق تھا مگر والدین کی ھدایات کے تحت اپنی ساری توجہ تعلیم مکمل کرنے پہ مرکوز رکھی فارغ التحصیل ھونے کے بعد صحافت ٹیچنگ اینکرنگ شاعری گلوکاری اور برادکاسٹنگ کے شعبوں میں بھی خود کو منوایا خیبر نیوز کے ٹو اور خیبر کے علاوہ بطور نیوز اینکر پی ٹی وی میں بھی بطور اینکر مداحوں نے ھمیشہ پزیرائ کی ان خیالات کا اظہار نوجوان لکھاری میزبان اور شعبہ جرنلزم پشاور یونیورسٹی کے معلم ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ نے اخبار خیبر سے خصوصی ملاقات میں کیا۔۔۔۔۔۔
شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

