پشاور( کلچرل رپورٹر) نامور ٹی وی فنکارہ ثانیہ سعید نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے بات چیت کرتے ھوئے پرائویٹ نظام تعلیم پہ تنقید کرتے ھوئے کہا کہ اگر حکومتی نظام تعلیم معیاری ھوتا تو والدین کبھی بھی نجی تعلیمی اداروں کی ناجائز فیسیں اور اضافی اخراجات برداشت نہ کرتے ملک بھر میں ھزاروں نجی نرسریاں سکولز کالجز ٹیوشن سنٹرز آور یونیورسٹیاں کام کررھی ہیں جن میں گنتی کے چند ادارے معیاری تعلیم کو فروغ دے رھے ہیں مگر زیادہ تر محض کاروباری مراکز بن چکے ہیں جو ڈگریاں فروخت کررھے ہیں اور بیروزگار گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ کررھے ہیں۔۔۔۔
پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

