پشاور( شوبزڈیسک) فلم اور ٹیلیویژن کے سنئیر فنکار منظور خان سوشل میڈیا پہ اکثر اپنے ان ساتھی فنکاروں لکھاریوں شاعروں اور پروڈیوسروں کے ھمراہ پکنک مناتے سمندر کے کنارے بیٹھے گپ شپ کرتے سروسیاحت میں مصروف دیکھائ دیتے ہیں قیوم ھوتی۔۔ صلاح الدین لالہ جمیل چترالی توحیداللہ مسعود شاہ اور افسر خان کے ھمراہ انکو دیکھ کر منظور خان کی دوستی اور محبت کا اندازہ ھوتا ھے گزشتہ روز ان سے ملاقات ھوئ تو افسر خان اور دیگر متذکرہ دوستوں بارے منظور نے بتایا کہ میری دوستی ان تمام احباب کے ساتھ اس زمانے سے ھے جب پشاور ٹیلیویژن کا عروج تھا اور لاتعداد ڈرامے میوزک شوز اور اسٹیج شوز بھی ھوتے تھے مگر میری دوستی ان احباب کے ساتھ ابھی بھی اسی طرح قائم ھے کیونکہ یہ تعلق شوبز تک کبھی محدود نہیں تھا اور نہ رھیگا ۔۔۔
افسر خان لالہ سے میری دوستی شوبز کی دنیا تک محدود کبھی نہیں رھی۔۔ منظور خان۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

