الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے 24 دسمبر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 28 دسمبر 2025کو کوئٹہ میں شیڈول بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گزشتہ روز سماعت کے بعد کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع جاری کیا تھا ۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ کوئٹہ میں حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری کے تحت ہوئی ہیں حالانکہ 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہوچکی ہے لہٰذا بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کے مطابق ہونی چاہئیں ۔
وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں ۔

