Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، ملک میں سات دن سوگ کا اعلان
    بین الاقوامی دسمبر 30, 2025

    بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، ملک میں سات دن سوگ کا اعلان

    Facebook Twitter Email
    Bangladesh's former prime minister, Khaleda Zia, dies at 80
    بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    Share
    Facebook Twitter Email

    بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِاعظم اور ملک کی سیاست کی ایک نمایاں اور بااثر شخصیت خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے مطابق وہ منگل کی صبح 6 بجے ڈھاکا کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

    خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ جگر کے شدید مرض، ذیابیطس، گٹھیا، دل اور سینے کے عوارض میں مبتلا تھیں۔

    تین دہائیوں سے زائد عرصے تک انہوں نے اور ان کی سخت سیاسی حریف شیخ حسینہ جنہیں “بیٹلنگ بیگمز” کہا جاتا تھا، ملکی سیاست پر غلبہ رکھا۔ شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

    خالدہ ضیا 15 اگست 1946 کو دنیاج پور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1960 میں فوجی افسر ضیاءالرحمن سے شادی کی، جو بعد میں بنگلہ دیش کے صدر بنے اور بی این پی کی بنیاد رکھی۔ ضیاءالرحمن کے قتل کے بعد 1981 میں خالدہ ضیا نے پارٹی کی قیادت سنبھالی۔

    ابتدا میں انہیں سیاسی طور پر ناتجربہ کار سمجھا گیا، مگر انہوں نے فوجی آمر حسین محمد ارشاد کے خلاف جدوجہد کی اور 1991 کے آزادانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وزیرِاعظم بنیں۔

    وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

    تاہم ان پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگے، جنہیں وہ ہمیشہ سیاسی انتقام قرار دیتی رہیں۔ 2018 میں انہیں اور ان کے بیٹے طارق رحمان کو ایک بدعنوانی کیس میں سزا سنائی گئی، مگر رواں سال سپریم کورٹ نے انہیں بری کر دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسہیل آفریدی صاحب آپکی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہےاور بار بار ہوتا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    Next Article سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.