پشاور( حسن علی شاہ سے) سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ نے اخبار خیبر کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ لکی مروت جو کہ جنوبی خیبرپختونخوا کا ایک اھم ضلع ھے اسے پی ٹی آئ کی نااھل قیادت نے متواتر 10 سال سے زائد عرصے تک پسماندہ رکھا اور ابھی بھی یہی حال ھے علی آمین گنڈا پور اپنے دور میں چشمہ رائٹ بنک کنال پراجیکٹ مکمل کرانے میں پوری طرح ناکام رھے اس وقت لکی مروت میں بیروزگاری۔ اور عام شہری کو بنیادی سہولیٹ میسر نہیں دوسری جانب اغوا برائے تاوان اور دھشت گردی جیسے سنگین واقعات نے ھرخاص وعام کو عدم تحفظ کی کیفیت میں مبتلا کررکھا ھے کسی شریف شہری کی جان ومال محفوظ نہیں سلیم سیف اللہ نے یہ بھی کہا کہ اب مروت قوم کسی کے جھوٹے وعدوں اور دلفریب نعروں کے دھوکہ میں نہیں آئے گی انشااللہ آئندہ انتخابات میں تبدیلی کے دعویداراوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جائے گا تاریخ گواہ ھے کہ ھمارے خاندان کی ضلع لکی مروت کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سرا نظام دی جانیوالی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ھمارے دروازے ھمیشہ لکی کے عوام کیکئے کھلی رھتے ہیں اور کھلیں رھیں گے ۔۔۔۔
لکی مروت کے عوام کو 10 سال پسماندہ رکھنے والوں کو انشااللہ آئندہ عبرتناک شکست دیں گے۔۔۔ سلیم سیف اللہ۔۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

