Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    • وزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    • پشاور میں این سی سی آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    میگزین

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    New Year, Not a New Life but a Roadmap to a Better One
    Share
    Facebook Twitter Email

    ہر نیا سال ایک سوال کے ساتھ آتا ہے۔۔کیا واقعی کچھ بدلے گا؟ یا پھر ہم وہی زندگی، وہی عادتیں، وہی شکایتیں، صرف کیلنڈر بدل کر گزار دیں گے؟ سچ یہ ہے کہ زندگی کسی یکم جنوری سے نہیں بدلتی زندگی تب بدلتی ہے جب انسان خود بدلنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ نئے سال کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہ ہمیں ایک وقفہ دیتا ہے۔۔سوچنے کا، رک کر خود کو دیکھنے کا اور اپنی زندگی کا نقشہ نئے سرے سے بنانے کا۔

    یہ کالم کسی فلسفیانہ خواب یا مشکل روحانی نسخے کا نام نہیں۔ یہ ایک ایسا زندگی کا روڈ میپ ہے جسے ہر عام آدمی بغیر کسی شور، بغیر کسی نمائش، آہستہ آہستہ خود پر لاگو کر سکتا ہےاور سکون پا سکتا ہے۔۔

    پہلا سنگِ میل: زندگی سے لڑنا چھوڑ دیں۔۔

    ہم میں سے اکثر لوگ زندگی کو ایک دشمن سمجھ کر جیتے ہیں۔ ہم ہر دن کسی نہ کسی شکوے کے ساتھ اٹھتے ہیں۔ یہ نہیں ملا، وہ کم ہے، لوگ برے ہیں، وقت خراب ہے۔حالانکہ سکون کا پہلا اصول یہ ہے کہ زندگی سے جنگ نہیں زندگی سے مفاہمت کی جائے۔ ہر دن کامل نہیں ہوتا ہر انسان مثالی نہیں ہوتا اور ہر خواب پورا نہیں ہوتا۔ مگر جو انسان اس حقیقت کو قبول کر لیتا ہے وہ آدھا سکون وہیں پا لیتا ہے۔

    نئے سال میں خود سے یہ وعدہ کریں کہ میں ہر دن کو لڑ کر نہیں سمجھ کر گزاروں گا۔

    دوسرا سنگِ میل: کم چاہنا اور زیادہ جینا ہے۔۔

    ہمیں سکھایا گیا ہے کہ زیادہ چاہو تو کامیاب ہو جاؤ گے۔لیکن کسی نے یہ نہیں بتایا کہ زیادہ چاہنا زیادہ بے چین بھی کرتا ہے۔ایک خوبصورت زندگی کا راز بڑے خوابوں میں نہیں چھوٹی خوشیوں کو محسوس کرنے میں ہے۔

    بیگم کے ہاتھ سے گرم چائے کا کپ،

    ماں باپ کی دعا،

    بچوں کی ہنسی،

    دوستوں کی خاموش موجودگی۔۔

    یہ وہ نعمتیں ہیں جو ہم روز نظرانداز کر دیتے ہیں۔نئے سال میں خود سے یہ عہد کریں کہ

    میں خواہشات کم کروں گا احساسات گہرے کروں گا۔

    تیسرا سنگِ میل: خود سے سچ بولنا سیکھیں

    ہم سب دنیا سے جھوٹ بول سکتے ہیں لیکن جو انسان خود سے جھوٹ بولتا ہے وہ کبھی سکون نہیں پا سکتا۔خود سے پوچھیں کہ کیا میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے خوش کرتا ہے؟ یا صرف وہی جو لوگ مجھ سے چاہتے ہیں؟

    زندگی کا سب سے مشکل مگر سب سے ضروری کام یہ ہے کہ خود کو پہچانا جائے۔

    نیا سال خود فریبی ختم کرنے کا سال بنائیں۔

    اپنی کمزوریوں کو مانیں اپنی حدوں کو قبول کریں اور خود کو دوسروں کے سانچوں میں فٹ کرنے کی کوشش چھوڑ دیں۔

    چوتھا سنگِ میل: تعلقات میں صفائی لائیں۔

    سکون کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ زہریلے تعلقات ہوتے ہیں۔ہر رشتہ نبھانے کے قابل نہیں ہوتا اور ہر خاموشی صبر نہیں ہوتی بعض اوقات یہ خود کو مارنے کے مترادف ہوتی ہے۔

    نئے سال میں تعلقات کا حساب کریں۔۔جو رشتہ آپ کو تھکا دے جو بات آپ کو اندر سے توڑ دے

    اور جو تعلق آپ کو خود سے دور کر دےاسے وقار کے ساتھ چھوڑ دینا بھی ایک ہنر ہے۔۔۔

    یاد رکھیں۔۔کم لوگ مگر صاف دل۔۔یہی پُرسکون زندگی کا فارمولا ہے۔

    پانچواں سنگِ میل: وقت کے ساتھ انصاف کریں

    ہم سب کے پاس دن کے 24 گھنٹے ہیں مگر کسی کے پاس سکون ہے کسی کے پاس نہیں۔

    فرق صرف یہ ہے کہ کچھ لوگ وقت کو استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ وقت کو ضائع کر دیتے ہیں۔۔خاص طور پر سوشل میڈیا پر، فضول بحثوں میں، اور بے مقصد دوڑ میں۔

    نئے سال میں وقت کی قدر سیکھیں۔۔ روز تھوڑا سا وقت خود کے لیے نکالیں۔۔خاموشی، مطالعہ، دعا یا صرف سوچنے کے لیے۔

    یہ چھوٹے لمحات آپ کی زندگی کا بڑا بوجھ ہلکا کر دیں گے۔

    چھٹا سنگِ میل: صحت کو ترجیح بنائیں

    ہم سب کچھ بچا لیتے ہیں سوائے اپنی صحت کے۔۔۔نیند، خوراک اور جسمانی حرکت۔۔یہ تین چیزیں اگر درست ہو جائیں تو آدھی بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔

    نئے سال میں بڑے وعدے نہ کریں بس اتنا کریں کہ روز تھوڑا بہتر کھائیں تھوڑا جلد سوئیں اور تھوڑا سا چل لیں۔

    یاد رکھیں: بیمار جسم میں خوش روح قید ہو جاتی ہے۔

    ساتواں سنگِ میل: شکرگزاری کا ہنر سیکھیں۔

    سکون کی سب سے بڑی کنجی شکر ہے۔

    جو کچھ نہیں ملا اس کا رونا ہم سب کو آتا ہے،

    مگر جو مل گیا ہے اس کا شکرہم بھول جاتے ہیں۔۔نیا سال شکرگزاری سے شروع کریں۔روز رات سونے سے پہلےصرف تین چیزیں لکھیں

    جن پر آپ اللہ کے شکرگزار ہیں۔

    چند ہفتوں میں اپ کی نظر بدل جائے گی اور نظر بدلتے ہی زندگی بدلنے لگتی ہے۔

    آٹھواں سنگِ میل: خود کو معاف کرنا سمجھیں۔

    ہم سب نے غلطیاں کی ہیں ہم سب کہیں نہ کہیں ہارے ہیں مگر جو انسان خود کو معاف نہیں کرتا وہ ماضی کا قیدی بن جاتا ہے۔

    نئے سال میں اپنی پرانی ناکامیوں کو سبق بنائیں ، سزا نہیں۔

    یاد رکھیں اللہ معاف کرنے والا ہے مگر شرط یہ ہے کہ انسان خود کو معاف کرنا سیکھے۔

    اور آخر میں یہ جاننا ضروری ہے کہ سکون کوئی منزل نہیں ایک طرزِ زندگی ہے نیا سال کوئی جادو نہیں کرتا جادو تب ہوتا ہےجب انسان اپنے اندر جھانکنا شروع کرتا ہے۔خوبصورت زندگی مہنگے خوابوں کا نام نہیں،

    بلکہ سادہ دن، صاف دل، محدود خواہشات

    اور بامقصد زندگی کا نام ہے۔اگر اس نئے سال میں آپ نے خود سے جنگ چھوڑ دی کم چاہنا سیکھ لیا اور شکر کرنا شروع کر دیا تو یقین مانیں سکون خود چل کر آپ کے دروازے پر دستک دے گا کیونکہ سکون باہر نہیں اندر ہوتا ہے بس راستہ ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

    تحریر: سجاد علی اورکزئی

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    Saifullah
    • Website

    Related Posts

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026

    پشاور میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت کیا جارھا ھے عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔

    دسمبر 30, 2025

    فنکاروں کی عزت نفس کو مجروح ھونے نہیں دیا جائے گا رشید سہیل پراچہ۔

    دسمبر 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026

    سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی

    جنوری 2, 2026

    ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں

    جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.