Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں،ترجمان پاک فوج
    • کوہاٹ حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شهری نکلا، افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت
    • کوہاٹ پولیس لائن میں آپریشن مکمل،شہدا کی تعداد 24 ہو گئی، 103 افراد زخمی، حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک
    • آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر بنانا اور گریجویٹس کے روزگار کے مواقع بڑھانا ترجیح ہے، احد چیمہ
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک
    • صوبے کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے مثبت اقدامات کی حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • کوہاټ پولیس لائن خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 21 ہو گئی، 15 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
    • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےخلاف دائر درخواست پر تفصیلی فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت احکامات جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے خود ووٹ کے حق کو پامال کیا: اسد قیصر
    اہم خبریں جنوری 3, 2026

    ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے خود ووٹ کے حق کو پامال کیا: اسد قیصر

    Facebook Twitter Email
    PTI Assad Qaiser
    ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے خود ووٹ کے حق کو پامال کیا: اسد قیصر
    Share
    Facebook Twitter Email

    صوابی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ڈنڈے کی حکومت قائم ہے اور ہم ظلم، جبر اور طاقت کے اس نظام کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔

    صوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے میں حکومت کرنے نہیں دی جا رہی اور حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو بھی اپنے سیاسی لیڈر سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے سابق وزیراعظم ہیں اور جیل مینوئل اور آئین کے مطابق انہیں ملاقات کا حق ملنا چاہیے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ہونے والا ظلم صرف ایک فرد کے ساتھ نہیں بلکہ پوری قوم کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اگر اس ملک میں رہنا ہے تو آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔

    اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو نشستیں دلوائی گئیں جبکہ ہری پور میں پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے امیدوار کو ہرا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے، انہی لوگوں نے ووٹ کے حق کو پامال کیا۔

    تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے اور ایسے حالات میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم جائیں تو کہاں جائیں۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ کیا علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا؟ جہاں آئین، قانون اور عوامی رائے کی کوئی حیثیت نہ ہو۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکہ کی بڑی عسکری کارروائی، صدر نیکولس مدورو کو گرفتار کر لیا
    Next Article پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنا ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرا دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں،ترجمان پاک فوج

    ستمبر 19, 2026

    کوہاٹ پولیس لائن میں آپریشن مکمل،شہدا کی تعداد 24 ہو گئی، 103 افراد زخمی، حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 19, 2026

    آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر بنانا اور گریجویٹس کے روزگار کے مواقع بڑھانا ترجیح ہے، احد چیمہ

    ستمبر 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں،ترجمان پاک فوج

    ستمبر 19, 2026

    کوہاٹ حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شهری نکلا، افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

    ستمبر 19, 2026

    کوہاٹ پولیس لائن میں آپریشن مکمل،شہدا کی تعداد 24 ہو گئی، 103 افراد زخمی، حملہ آور تمام دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 19, 2026

    آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر بنانا اور گریجویٹس کے روزگار کے مواقع بڑھانا ترجیح ہے، احد چیمہ

    ستمبر 19, 2026

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.