اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار گر گئی اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
دو افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، جبکہ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

