چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی کا انتظار ہے، ہم آئی سی سی کے نہیں اپنی حکومت کے تابع ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا مؤقف وہی ہو گا جو حکومت کا ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی کا انتظار ہے، ہم آئی سی سی کے نہیں اپنی حکومت کے تابع ہے ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، حکومتی فیصلے کے ہم پابند ہیں، حکومت کہتی ہے نہیں کھیلنا تو وہ پھر 22 ویں ٹیم لے آئیں ۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی ہیں، آئی سی سی اجلاس میں کہا تھا دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، بنگلادیش کی صورتِ حال پاکستان اور بھارت جیسی ہی ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کی اجازت ہے تو بنگلادیش کو کیوں نہیں؟ بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے ۔

