Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان
    • آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
    • معرکہ حق: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح پروقار تقریب منعقد ہو گی
    • وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
    • ایران امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا
    اہم خبریں

    وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا

    جنوری 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal government takes notice of reports of evacuation of Tirah Valley
    وادی تیراہ خالی کروانے کے دعوے بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور مخصوص مقاصد کے تحت کیے جا رہے ہیں، اعلامیہ وزارت اطلاعات
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا، وزارت اطلاعات و نشریات نے وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکی تردید کردی ۔

    اسلام آباد: وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانے کی گمراہ کن خبروں کا نوٹس لے لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وادیی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروایا جا رہا ہے ۔

    وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وادی تیراہ خالی کروانے کے دعوے بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور مخصوص مقاصد کے تحت کیے جا رہے ہیں،  ان دعوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، سیکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے ۔

    وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی حکومت یا مسلح افواج کی جانب سے وادیٔ تیراہ کو خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں  کرتے ہیں ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پُرامن شہریوں کی زندگی کے متاثر نہ ہونے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے، کارروائیوں کے لیے کسی قسم کی آبادی کی منتقلی یا ہجرت کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی ایسا کچھ کیا جا رہا ہے ۔

    وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مقامی آبادی خود علاقے میں خوارج کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے اور تیراہ میں امن و استحکام چاہتی ہےْ ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف، بحالی اور آبادکاری کے محکمے نے 26 دسمبر 2025 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،  اس نوٹیفیکیشن کے تحت  4 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی،  یہ رقم تیراہ (باغ) کے بعض علاقوں سے ممکنہ، عارضی اور رضاکارانہ طور پر آبادی کی نقل و حرکت کے پیشِ نظر مختص کی گئی ہے ۔

    وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد  پیشگی تیاری اور امدادی اقدامات کرنا ہے، جس میں ٹرانسپورٹ، خوراک کی فراہمی، نقد امداد، اور عارضی قیام و رجسٹریشن مراکز کا قیام اور انتظام شامل ہے ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ  ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق یہ مجوزہ رضاکارانہ نقل مکانی مقامی آبادی کی رائے اور خواہشات کی عکاسی کرتی ہے جو ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے نمائندہ جرگے کے ذریعے سامنے آئی ہے ۔

    وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ موسمی حالات، انتظامی سہولیات اور دیگر مقامی عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ عمل کیمپوں کے بغیر  بھی انجام دیا جائے گا ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے دیے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اختیار دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی

    مئی 9, 2026

    معرکہ حق: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح پروقار تقریب منعقد ہو گی

    مئی 9, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

    مئی 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

    مئی 9, 2026

    آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی

    مئی 9, 2026

    معرکہ حق: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح پروقار تقریب منعقد ہو گی

    مئی 9, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

    مئی 9, 2026

    ایران امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

    مئی 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.