Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات
    اہم خبریں فروری 2, 2026

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif meets KP Chief Minister Sohail Afridi
    قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت اب تک 26 ارب روپے خرچ کر چکی ہے، سہیل آفریدی
    Share
    Facebook Twitter Email

     وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور خیبر پختونخوا کے مالی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو اپنی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے صوبائی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی، جس میں بلوچستان کے افسوسناک واقعے پر اظہارِ تعزیت بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جہاں بھی ہو، اس کی ہمیشہ مذمت کی ہے کیونکہ دہشت گردی کا نہ کوئی صوبہ ہوتا ہے، نہ ملک اور نہ ہی کوئی مذہب۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مالی مسائل وزیرِ اعظم کے سامنے رکھے گئے اور این ایف سی، آئی پی پیز، این ایچ پی اور دیگر بقایاجات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ قبائلی اضلاع میں صوبائی حکومت اب تک 26 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔ انہوں نے سیاسی بیان بازی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیراہ، کرم اور باجوڑ کے عوام سمیت فوج، پولیس، سی ٹی ڈی اور عوام فرنٹ لائن پر قربانیاں دے رہے ہیں، جن کا احساس کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان مزید 22 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 177 ہوگئی
    Next Article وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.