Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • معروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا
    • مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ
    • فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہارِ لاتعلقی
    • پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،دفترِ خارجہ
    • شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت، پاور سیکٹر میں جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام
    • فتنہ الخوارج اور افغانستان کے درمیان روابط، مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی
    • وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی ہدایت
    • عیدالاضحیٰ کے بعد بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع نہ ہو سکا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی ،4 دہشتگرد بھی ہلاک
    اہم خبریں

    ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی ،4 دہشتگرد بھی ہلاک

    فروری 11, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Terrorists attack police convoy in DI Khan, 4 personnel including SHO martyred, DSP injured, 4 terrorists also killed
    پولیس قافلے پر حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کیا ، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، ڈیرہ پولیس حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، دوسری جانب پولیس کے آپریشن میں 4 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے ۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس حکام نے بتایا کہ وانڈہ بڈھ کے علاقے میں دہشتگردوں نے پولیس کے قافلے پر فائرنگ کی ، جس میں ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز شہید اور دیگر 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان اور ایک ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ۔

    ڈیرہ پولیس ترجمان کے مطابق حملے کے بعد علاقہ پنیالہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ، ایس پی سی ٹی ڈی ،ایس پی پہاڑپور، ڈی ایس پیز پہاڑپور و پنیالہ ایس ایچ اوز کی زیر قیادت پولیس کا خوارج کا گھیراؤ کیا ۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن سے واپسی پر دہشتگردوں نے جنگلات کی آڑ میں پولیس پر بزدلانہ حملہ کیا، پولیس کا بھرپور انداز میں جواب،پولیس کہ فائرنگ سے 4 دہشتگر ہلاک ہو گئے ۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے فرض کی راہ میں شہادت کا بلند رتبہ پایا ۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ پولیس پر حملے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے کیا اور حملے کی رپورٹ طلب کرلی  ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر ٹیلی ویژن نے لیجنڈ فنکاروں کو گمنامی سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کیا، فریدون باچہ
    Next Article امام بارگاہ خودکش حملہ، وزیراعظم کا بمبار کو روکنے والے شہری کیلئے 1 کروڑ، شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ امداد دینے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    معروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    جون 11, 2026

    مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

    جون 11, 2026

    فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہارِ لاتعلقی

    جون 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    معروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    جون 11, 2026

    مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

    جون 11, 2026

    فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہارِ لاتعلقی

    جون 11, 2026

    پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،دفترِ خارجہ

    جون 11, 2026

    شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت، پاور سیکٹر میں جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام

    جون 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.