وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اور دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ قطر کے نائب وزیراعظم نے دو طرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطرکی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایران اور افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور رمضان المبارک میں مشترکہ ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان روابط آسان بنانےکے لیے کوششوں پر اتفاق ہوا۔
بدھ, ستمبر 23, 2026
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
- وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
- بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
- پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
- جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

