Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
    • بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
    • فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ
    • سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں رمضان کے دوران دہشتگردی میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
    اہم خبریں فروری 26, 2026

    خیبر پختونخوا میں رمضان کے دوران دہشتگردی میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کے 20 سے زائد اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

    صوبے کے جنوبی اضلاع میں صورتحال زیادہ سنگین رہی، جہاں مختلف حملوں میں 13 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوئے۔

    کوہاٹ میں ایک حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سے متصل بھکر کی حدود میں داجل پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایف سی لائن پر حملے میں 8 اہلکار زخمی ہوئے۔

    کرک کے علاقے بہادر خیل میں شدت پسندوں نے ایمبولینس پر حملہ کیا جس میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ ایف سی قلعے پر حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھی ایک پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق رمضان المبارک میں بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور سرچ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ڈی آئی خان میں ایک خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحاضر سروس بھارتی فوجی اہلکار منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار
    Next Article سینئر صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں، صحافتی حلقوں میں سوگ
    Web Desk

    Related Posts

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026

    فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ

    اگست 29, 2026

    سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.