اسلام آباد: ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے 1 ارب ڈالر کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) فنڈ کے قیام کو ماہرین کی جانب سے مستقبل کی معیشت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
حکومتِ پاکستان اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ملک میں ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ حال ہی میں حکومت کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی اے آئی فنڈنگ کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بروقت اور دور اندیش فیصلہ قرار دیا۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی نصاب متعارف کرایا جائے گا تاکہ ایک مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2030 تک طلبہ کے لیے ایک ہزار مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی جبکہ 10 لاکھ غیر آئی ٹی افراد کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے آئی فنڈ نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے نئے مواقع پیدا کرے گا، جس سے ملک میں جدت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدامات پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے قیام اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ تربیت اور جدید مہارتوں کے حصول کے ذریعے نوجوان ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔
منگل, اکتوبر 6, 2026
بریکنگ نیوز
- کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
- سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
- خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

