Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
    • پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    • بیلجیم اور اسپین کی شاندار فتوحات، امریکہ اور پرتگال کا ورلڈ کپ سفر ختم
    • معاہدہ یا مکمل خاتمہ، ٹرمپ کا ایران کو دھمکی، قالیباف نے امریکی صدر کو وہمی قرار دیدیا
    • زیارت حملہ: کلیئرنس آپریشن مکمل، 9 پولیس اہلکار شہید، 15 دہشت گرد مارے گئے
    • فلسطين کی تنظيم حماس نے غزہ گورننگ باڈی تحلیل کردی
    • خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق گورنر کے اختیارات ختم، وزیرِ اعلیٰ کو منتقل
    • مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    اہم خبریں

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Government appeals to public to adopt measures to save petrol and diesel
    بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کے نتیجے میں عوام کو ریلیف مہیا کرنا ممکن ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں  خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کاجائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی متاثر ہونے کے خطرے سے بچنے کے لیے بچت اقدام کیے جائیں ۔

    اسلام آباد: اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر( این ایس اے)  لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم بھی شریک ہوئے ۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ  ملکی ضروریات پورا کرنے کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے،  ملکی ضروریات کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا مزید بھی انتظام کیا جا رہا ہے ۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ اور خطے کی غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے،  ایندھن کی ترسیل متاثر ہونے سے نمٹنے کے لیے آئندہ دنوں میں بچت کے مزید اقدامات کرنے ہوں گے ۔

    اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ  وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،  انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صوبوں سے مل کر جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے،  بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کے نتیجے میں عوام کو ریلیف مہیا کرنا ممکن ہوا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ  اشرافیہ آگے بڑھ کر ایثار اور قربانی کے جذبے کو اپناتے ہوئے بچت اور کفایت شعاری کی مثال قائم کرے ۔

    اعلامیے میں حکومت نے عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  بچت اقدامات اپنائے جائیں تاکہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی متاثر ہونے کے خطرے سے بچاجاسکے ۔

    اعلامیے کے مطابق ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا اور بدلتے حالات کے مطابق طرز عمل اپنانا ہو گا،  پیٹرول بچانے کےلیے کار پولنگ اپنائی جائے، نقل و حرکت اجتماعی طور پر کی جائے ، غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور تیل بچانے کے لیے آمد و رفت کو محدود رکھا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    Next Article پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    جولائی 7, 2026

    پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    جولائی 7, 2026

    بیلجیم اور اسپین کی شاندار فتوحات، امریکہ اور پرتگال کا ورلڈ کپ سفر ختم

    جولائی 7, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    جولائی 7, 2026

    پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    جولائی 7, 2026

    بیلجیم اور اسپین کی شاندار فتوحات، امریکہ اور پرتگال کا ورلڈ کپ سفر ختم

    جولائی 7, 2026

    معاہدہ یا مکمل خاتمہ، ٹرمپ کا ایران کو دھمکی، قالیباف نے امریکی صدر کو وہمی قرار دیدیا

    جولائی 7, 2026

    زیارت حملہ: کلیئرنس آپریشن مکمل، 9 پولیس اہلکار شہید، 15 دہشت گرد مارے گئے

    جولائی 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.