Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا
    اہم خبریں مارچ 23, 2026

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، تاہم اس سال تقریبات سادگی تک محدود رکھی گئیں، دن کا آغاز اسلام آباد میں 31  اور چاروں صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ جوانوں نے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    اس سال یومِ پاکستان کے موقع پر پریڈ اور بڑی تقریبات منعقد نہیں کی گئیں، اور صرف پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان قوم کو یاد دلاتا ہے کہ اتحاد و یکجہتی ہی ترقی کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا ہے، جوہری صلاحیت حاصل کی اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر متوازن سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود معیشت کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے اور مثبت معاشی اشاریے درست سمت کی عکاسی کرتے ہیں ۔

    وزیراعظم نے آپریشن بنیان المرصوص میں مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ۔

    یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہان نے بھی قوم کو مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1947 ایمان، امید اور استقامت کی علامت ہے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عزم کا اعادہ کیا ۔

    لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے اختتام پر دعا بھی کی گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    Web Desk

    Related Posts

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.