نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج کفایت شعاری اور اضافی اخراجات میں کمی سے متعلق اقدامات کی نگرانی اور ان پر عملدرآمد کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات کی مؤثریت کا جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارتوں اور صوبوں میں پہلے سے منظور شدہ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خصوصاً غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے، جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مالیاتی نظم و ضبط کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ، پیٹرولیم، آئی ٹی، اقتصادی امور اور اطلاعات نے شرکت کی، جبکہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، آئی ٹی اور پیٹرولیم کے وفاقی سیکریٹریز، صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
جمعرات, ستمبر 17, 2026
بریکنگ نیوز
- تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
- لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
- لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
- ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
- مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
- ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ: آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

