Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    • بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
    • صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
    • خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ جلد ختم ہوگی، امریکا کو کامیابی حاصل ہوگی
    امریکا اپریل 17, 2026

    ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ جلد ختم ہوگی، امریکا کو کامیابی حاصل ہوگی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے اور اس میں امریکا کو کامیابی حاصل ہوگی۔

    ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تھے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام کے باعث امریکا کو یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ انہوں نے ایران کو ایک مشکل اور ذہین ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام مضبوط اور بہترین لڑاکا صلاحیت رکھتے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد جہاز تباہ کیے گئے۔ ان کے مطابق امریکا کے پاس دنیا کی جدید ترین فوجی طاقت موجود ہے اور امریکی افواج نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو بھی مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔

    انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ جائیں گی، تاہم موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔

    اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے داخلی امور پر بھی گفتگو کی اور انعامی رقوم (ٹپس) پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ مڈٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل نہ ہوئی تو ٹیکسوں میں اضافہ ممکن ہے۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا تو صورتحال میں بہتری آ سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں جانی نقصان سے بچنا چاہیے اور بالآخر امن کا قیام ضروری ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ویتنام اور افغانستان کی جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا طویل جنگوں کے نقصانات دیکھ چکی ہے، اس لیے موجودہ تنازعات کا جلد خاتمہ ضروری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
    Next Article فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران۔امریکہ کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کوششیں تیز
    Web Desk

    Related Posts

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

    اگست 25, 2026

    بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.