ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔
اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ غریب آبادی اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران مختلف تجاویز پر تہران کا باضابطہ جواب پیش کر دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے دیا گیا یہ جواب جامع نوعیت کا ہے اور اس میں تہران کے تمام اہم تحفظات اور غور و فکر شامل ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وفد کی آمد پر فیلڈ مارشل اور نائب وزیرِ اعظم نے ان کا استقبال کیا۔

