وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے۔
کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے ذریعے امن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی جاری کوششیں انہی اصولوں پر کاربند ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ مستقل وابستگی، امن کی خواہش اور بین الاقوامی تعاون کی رہنمائی میں اختلافات ختم کرنے ، امن کے قیام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

