نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار اور روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے فروغ کی کوششوں میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ روس کو باہمی سہولت کے مطابق جلد از جلد دوبارہ طے کرنے پر بھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے سرگئی لاروف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

