Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری، دہشتگردوں کے حملوں میں 6 شہری شہید، 13 زخمی
    اہم خبریں مئی 8, 2026

    ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری، دہشتگردوں کے حملوں میں 6 شہری شہید، 13 زخمی

    Facebook Twitter Email
    Operation against terrorists continues in Hangu, 6 civilians martyred, 13 injured in clashes between security forces and terrorists
    سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے کئی علاقے دہشتگردوں سے کلیئر کردیئے، دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنادی، حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران دہشت گردوں کے جانب سے داغے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر بھی گرے جس سے 6 شہری شہید اور 13 زخمی ہوگئے،اس دوران کئی دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئےاور دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی متعدد لاشیں لے کر فرار ہوگئے ۔

    ہنگو میں پولیس، سی ٹی ڈی و سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 100 سے زائد دہشت گردوں کی ضلع ہنگو میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، اس دوران کئی علاقے دہشتگردوں سے کلیئر کردیئے گئے ۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ پیر کے روز سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں، دہشتگرد ضلع اورکزئی کے پہاڑوں سے ہنگو کے علاقوں زرگری، شناوری اور نریاب میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے، کہا س دوران سیکیورٹی نے بروقت آپریشن شروع کیا ۔

    دہشت گردوں نے مختلف سرحدی پوسٹس کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی جسے ضلعی پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی اور پاک فوج نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا ۔

    سہ روزہ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں اور پولیس و سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں دہشتگردوں کے فائر کیے مارٹر گولے مقامی آبادی پر بھی گرے، جس سے 6 شہری شہید اور 13 زخمی ہوئے ۔

    مقامی لوگوں کے مطابق دہشت گردوں کو زبردست نقصان پہنچا اور وہ اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے۔ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں عوامی پراپرٹی، اسکولوں اور پہاڑی علاقے کو کلئیر کروا لیا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم اور قطری ہم منصب کے درمیان رابطہ، پائیدار امن کیلئے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ
    Next Article پاکستان امن چاہتا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.