پشاور ہائیکورٹ نے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کردی، چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں، جاری لسٹ کے مطابق جسٹس اعجاز انور سینئر پیونی جج پشاور ہائیکورٹ برقرار ہیں ۔
پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس سید محمد عتیق شاہ سینیارٹی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جسٹس اعجاز انور سینئر پیونی جج پشاور ہائیکورٹ برقرار ہیں ۔
جسٹس سید ارشد علی تیسرے، جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ چوتھے، جسٹس محمد نعیم انور پانچویں اور جسٹس وقار احمد چھٹے نمبر پر ہیں ۔
سینیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس بابر ستار سنیارٹی لسٹ میں ساتویں، جسٹس کامران حیات میانخیل آٹھویں، جسٹس محمد اعجاز خان نویں اور جسٹس محمد فہیم ولی دسویں نمبر پر ہیں ۔
لسٹ میں 11ویں نمبر پر جسٹس خورشید اقبال، 12ویں پر جسٹس طارق آفریدی ہیں جبکہ جسٹس عبدالفیاض 14ویں، جسٹس فرح جمشید 15ویں، جسٹس انعام اللّٰہ خان 16ویں اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان 17ویں نمبر پر ہیں ۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس صلاح الدین 18ویں، جسٹس صادق علی مومند، 19ویں، جسٹس مدثر امیر20 ویں اور جسٹس قاضی جواد احسان اللّٰہ 21ویں نمبر پر ہیں ۔

