گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 9 نشستوں پر میدان مار لیا، آزاد امیدوار دوسرے جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر رہی ۔
اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے9، آزاد امیدواروں نے6، مسلم لیگ ن نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشت حاصل کرلی ۔
ایک ایک حلقے کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کی تفصیل: ۔
حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے تمام 80 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10594 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم ليگ ن کے محمد شفیق الدین 6312 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ سٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان 4129 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2695 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے تمام 82 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید سہیل عباس7877 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ 7361 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے تمام 53 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7654 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اسلامی تحریک کے محمد ایوب وزیری 6597 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے تمام 32 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد 2705 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے ریاض اکبر 2584 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے تمام 88 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 6360 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 5381 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 7 سکردو 1 کے تمام 31 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4337 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 کے تمام 70 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 10474 ووٹ لیکرجیت گئے، پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 10118 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 9 سکردو 3 کے تمام 54 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 10 سکردو 4 کے تمام 51 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 6582 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے وزیر محمدخان 4667 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہی ۔
حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے تمام 51 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 5944 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ ن کے سید محسن رضوی 4589 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے12 شگر کے تمام 71 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 12944 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ اسلامی تحریک کے راجہ محمد اعظم خان 8682 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ سٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 4368 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 35 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمد فاروق 4300 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3865 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1426 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے ولی الرحمان 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے تمام 42 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار آزاد امیدوار امام مالک 6320 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے عطا اللہ 6296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمدنسیم 2244 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جمیعت علما اسلام کے رحمت خالق 1128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے تمام 34 پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے کفایت الرحمن 5521 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 4916 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے تمام 78 پولنگ سٹیشنز غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ 9613 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 8210 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے تمام 69 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے عبدالجہاں 6917 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 6758 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے تمام 60 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے آزاد امیدوار امان علی 9938 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 6643 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے تمام 58 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد ابراہیم ثنائی 9308 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے تمام 50 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 12117 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 4119 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے تمام 46 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 7164 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5129 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

