Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ناپاک بھارتی کردار واضح، فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن و استحکام کا دشمن
    • بی ایل اے کی دہشت گردی علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار
    • پاکستانی تاجروں کے لیے خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال
    • کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ، باشعور عوامی مخالفت کا واضح ثبوت
    • زرعی اور صنعتی شعبوں کی پائیدار ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خزانہ
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس، محرم جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ
    • اسماعیل بقائی نے ایران امریکا معاہدے کی تصدیق کر دی، عمل درآمد کے لیے فوری مذاکرات کا اعلان
    • وزیراعظم شہباز شریف کا ایران، امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بطور ثالث دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس، محرم جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ
    اہم خبریں

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس، محرم جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ

    جون 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Mohsin Naqvi reviews Muharram security arrangements and orders strict monitoring of processions
    محسن نقوی کی محرم میں جلوسوں کے راستوں کی مکمل چیکنگ یقینی بنانے کا حکم
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ مزید سخت کی جائے اور جامع ٹریفک پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے تحت مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے چار تہوں پر مشتمل حفاظتی حصار قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر "محفوظ محرم” کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن کی فعالیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کے ذریعے مشکوک افراد، غیر معمولی سرگرمیوں اور سکیورٹی خامیوں کی فوری اطلاع دی جا سکے گی۔ ایپ میں لائیو لوکیشن اور دیگر تفصیلات شیئر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

    محسن نقوی نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے خوراک اور پینے کے صاف پانی سمیت ضروری سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے زور دیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے علمائے کرام سے مسلسل رابطہ رکھا جائے، ضابطۂ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اشتعال انگیز یا نفرت آمیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے اور امن و امان برقرار رکھنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسماعیل بقائی نے ایران امریکا معاہدے کی تصدیق کر دی، عمل درآمد کے لیے فوری مذاکرات کا اعلان
    Next Article زرعی اور صنعتی شعبوں کی پائیدار ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خزانہ
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    ناپاک بھارتی کردار واضح، فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن و استحکام کا دشمن

    جون 18, 2026

    بی ایل اے کی دہشت گردی علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار

    جون 18, 2026

    کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ، باشعور عوامی مخالفت کا واضح ثبوت

    جون 18, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ناپاک بھارتی کردار واضح، فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن و استحکام کا دشمن

    جون 18, 2026

    بی ایل اے کی دہشت گردی علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار

    جون 18, 2026

    پاکستانی تاجروں کے لیے خوشخبری، تفتان بارڈر پر پاک ایران تجارتی ویزا بحال

    جون 18, 2026

    کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ دھرنا بری طرح فلاپ، باشعور عوامی مخالفت کا واضح ثبوت

    جون 18, 2026

    زرعی اور صنعتی شعبوں کی پائیدار ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خزانہ

    جون 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.